بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بھرپور اور نمایاں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی 22 ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور اور نمایاں شرکت رہی۔ (الكتاب.. وطن) کے عنوان سے منعقد کئے جانے والی اس بین الاقوامی نمائش میں (220) سے زیادہ مقامی ، عرب اور غیر ملکی پبلشنگ ہاؤسز شرکت کر رہے ہیں ہے۔ یہ نمائش دس دن تک جاری رہے گی۔
الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے نمائش کے ڈائریکٹر محمد رجب نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: "ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور دیگر مقامات مقدسہ کا 22 ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور اور موثر شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ شرکت صرف اس نمائش تک محدود نہیں ہے بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متعدد بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے اور ہم بحیثیت انتظامیہ اس طرح کی شرکتوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہم ان کی حمایت کریں گے۔

اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " بغداد انٹرنیشنل بک فیئرایک اہم فکری نمائش شمار کی جاتی ہے جس میں ہماری شمولیت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں کا حصہ ہے۔

اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی شرکت نتیجہ خیز تھی اوراپنی متنوع اور موثر فکری ، ثقافتی اور علمی مطبوعات اور مصنوعات کی وجہ سے حرم مطہر کے سٹال کو پوری نمائش کے دوران ایک نمایاں اور ممتاز حیثیت حاصل رہی۔ اس سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس نمائش میں دو سٹال لگائے گئے اور 350 سے زیادہ فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کی نمایاں خصوصیت جو اسے نمائش کے دیگر حصوں سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کی فکر ، ثقافت ، تاریخ ، مذہب اور ورثہ کے موضوعات پر مشتمل متنوع اشاعتیں ہیں جو تحقیق اور تحریر سے لیکر اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور یہ اہم نکتہ اس نمائش میں ہماری موجودگی دوسرے ناشروں سے مختلف بناتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متعدد مقامی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: