فیکلٹی آف پیؤرسائنسز کے طلباء کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں گریجویشن تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے جامعہ کربلا کے فیکلٹی آف پیؤرسائنسز کے طلباء کے لئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے بارے میں مذکورہ ڈویژن کے میڈیا آفیسر مسٹر مصطفی الکاظمی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے تحت طلباء کے اس گروپ کی میزبانی کرنا اس ڈویژن کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ یہ تقریب یونیورسٹی کی جانب سے روضہ مبارک کی انتظامیہ کو بھیجی گئی درخواست پر منعقد کی گئی ہے۔ "

"ہم نے اس تقریب کے ضمن میں طلبا کے لئے ایک مکمل پروگرام ترتیب دیا تھا، جس میں مقامات مقدسہ کی زیارت سمیت، دونوں مقامات مقدسہ کے متعدد حصوں اور سیکشنز کا وزٹ اور روضہ مبارک حضرت عباس کے صحن اطہر میں یادگار فوٹو سیشن شامل تھا

انھوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ کے قریب گریجویشن کی تقریبات کا انعقاد طلباء پر مثبت اثر ڈالتا ہے اور یونیورسٹی طلبا کی خوبصورت شبیہہ، ان کی ثقافت اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: