روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ای لرننگ سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

آج بروز منگل بوقت صبح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی الطف کالج اور وزارت برائے اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کی ای لرننگ کمیٹی کے تعاون سے ایک ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس کا عنوان تھا: (عراق میں ای لرننگ کی ترقی میں ٹیلی کمینکیشن اور موبائل فون کمپنیوں کا کردار)۔

روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں وزارت تعلیم برائے اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق، وزارت برائے ابتدائی تعلیم وتربیت اور وزارت برائے ٹیلی کمینکیشن کے وفود کے علاوہ متعدد یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سربرہان اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ کا آغاز قاری حیدر جلو خان نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد عراق کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پھر بالترتیب عراقی قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) ہال میں گونجنے لگا۔

سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے العمید یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر مؤید الغزالی نے استقبالیہ خطاب کیا۔ جس میں انھوں نے کہا: "ہمارے ملک کو جس بھی تبدیلی کا سامنا ہوتا ہے اس کے حیاتی اور سائنسی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "جب دنیا میں کورونا کی وباء کے سبب تعلیمی سرگرمیوں کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا تھا تو اس وقت روضہ مبارک نے معاشرے کی تعلیمی وتدریسی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سے زیادہ متبادل راستے اختیار کیے اور برقی تعلیم وتدریس کے لئے متعدد مفید پروگرام تیار کیے جن کی بدولت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام تعلیمی اداروں میں کسی طرح کا کوئی تدریسی توقف پیدا نہ ہوا، بلکہ ان پروگراموں کے ذریعہ بہت سے دیگر اداروں نے بھی اپنے کیریئر کو جاری رکھا۔

اس کے بعد وزارت برائے اعلی تعلیم و سائنسی تحقیق کی نمائندگی کرتے ہوئے ای لرننگ وزارتی ٹیم کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر عامر سلیم الامیر نے خطاب کیا جس میں انہوں نے وزارت تعلیم کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا برقی تعلیم کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد وزارت مواصلات کی نمائندگی کرتے ہوئے مسٹر ناظم لفتہ نے خطاب کیا اور ملک میں ای لرننگ کی مدد کے لئے وزارت کی کوششوں ، اور اس کی ترقی کے لئے مستقبل کے منصوبوں کو بیان کیا۔ انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا برقی تعلیم کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اس کے بعد الطف کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کریم مزعل نے تقریر کی ، جس میں انہوں نے کہا: "ہمیں امید ہے کہ اس اہم ورکشاپ کے انعقاد سے ، ہم ای لرننگ کو درپیش بہت سی رکاوٹوں کو عبور کرنے میں کامیاب ہو جائيں گے۔

پھر ان تقاریر کے بعد پہلا تحقیقی اجلاس شروع ہوا جس کی صدارت کربلا یونیورسٹی کے سربراہ کے سائنسی امور کے معاون پروفیسر ڈاکٹر نجم عبد اللہ نجم نے کی اور اس اجلاس میں پانچ تحقیقی مقالوں کی پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: