پہلے سالانہ بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کے دوسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں ادبیات کے موضوع پر علمی و تحقیقی کانفرنس۔

بین الاقوامی العمید علمی سیمینار
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے پہلے سالانہ بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کے دوسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں 20 ذی الحجہ 1434ھ بمطابق 26 اکتوبر 2013ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام امام موسی کاظم علیہ السلام ہال میں ادبیات کے بارے میں علمی و تحقیقی کانفرنس منعقد ہوئی۔
ادبیات کے موضوعات پر مشتمل اس کانفرنس کی صدارت کے فرائض عراق سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت ڈاکٹر علی عبد الرزاق سامری نے انجام دئیے جبکہ نظامت کی ذمہ داری عمان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خمیس صباری نے سنبھالی۔
کانفرنس کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے ہوئی اس کے بعد عراق اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے چار سکالرز نے خطاب کیا سب سے پہلے ڈاکٹر وجیہہ محمد مکاوی نے خطاب کیا ڈاکٹر وجیہہ الازہر یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دیتی ہیں اور ان کی بہت سی تالیفات بھی ہیں۔
اس کے بعد بالترتیب عراق کی مستنصریہ یونیورسٹی میں انگلش کے استاد ڈاکٹر مجید ماشطہ نے خطاب کیا ڈاکٹر مجید مستنصریہ یونیورسٹی سے پہلے یمن،سعودیہ، طرابلس کی یونیورسٹیوں میں بھی پڑھاتے رہے اور پوری دنیا میں بہت سے سیمیناروں، کانفرنسوں اور اسی طرح کے بے شمار پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔
آج کی کانفرنس کے تیسرے مقرر الجزائر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ادریس تھے کہ جو افریقہ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں کانفرنس میں سب سے آخر میں الازہر یونیورسٹی میں پڑھانے والے ڈاکٹر ہدی عبد الحمید زکی نے خطاب کیا۔
اس کانفرنس میں حاضرین نے متعدد بار تقریر کرنے والے سکالرز سے مختلف سوالات کئے اور اپنے نظریات سے آگاہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: