شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے اسلامی ثقافت و تعلیمات کے فروغ کے لئے بین الحرمین بک شاپ کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کا شعبہ معارف اسلامی و انسانی علمی امور اور تصنیف و اشاعت کے میدان میں ایک فعال شعبہ ہے۔ مذکورہ بالا شعبہ کی جانب سے حرم مطہر کے باب صاحب زمان علیہ السلام کی جانب بین الحرمین میں ایک بک شاپ کھولی گئی ہے۔ اس بک شاپ کے قیام کا بنیادی مقصد اسلامی ثقافت و تعلیمات کا فروغ ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ عمار الہلالی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اپنے قیام سے لیکر اب تک ہمارے شعبے نے بڑی تعداد میں فقہی ، ادبی اور تاریخی کتابیں ، انسائیکلوپیڈیاز ، سیریز اور رسائل شائع کیے ہیں جن کو وسیع پیمانے پر مارکیٹنگ کی ضرورت ہے۔ لہذا ہم نےحرم مطہر کے باب صاحب زمان علیہ السلام کی جانب بین الحرمین میں ایک بک شاپ کھولی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ بک شاپ ہماری تمام اشاعتوں کے لئے ایک مرکزی دریچہ ہے اور اس بک شاپ کے قیام کا مقصد مالی فوائد کا حصول نہیں ہے بلکہ علم و آگہی اور اسلامی ثقافت و تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ "
انہوں نے کہا: "یہ بک شاپ بغیر کسی استثنا کے ہفتے کے تمام دن سب کے لئے کھلی رہتی ہے اور ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ سائنسی اور علمی میدان میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے میں ہماری مدد کرے۔"
واضح رہے کہ اس بک شاپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے شائع کی جانے والی سینکڑوں کتابیں، اخبارات اور میگزین کے علاوہ ادب، شاعری، نفسیات، سوشیالوجی اور تاریخ کے موضوعات پر بھی مفید اور معلوماتی کتابیں موجود ہیں۔
بک شاپ میں ایران، لبنان ان اور دوسرے ممالک سے شائع ہونے والی دعاؤں اور زیارات کی کتابیں، قرآن پاک کے نسخے اور اس طرح کی دیگر کتابیں بھی دستیاب ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: