الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے جبڑوں کو صحیح حالت اور شکل میں بحال کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 30 سالہ مریض کے جبڑوں کو صحیح حالت اور شکل میں بحال کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال میں چہرے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹرمعمّر الأعرجي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 30 سالہ مریض کے جبڑے کی ہڈیوں کی بے قاعدگیوں کو درست کرنے اور جبڑوں کو صحیح حالت اور شکل میں بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اوپری اور نچلے جبڑے کی ہڈیوں اور دانتوں میں بے قاعدگیوں کی وجہ مریض کا چہرہ متاثر ہو رہا تھا اور وہ تکلیف میں بھی مبتلا تھا۔

ڈاکٹرمعمّر الأعرجي نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "مریض آپریشن کے بعد ٹھیک ہے اور جبڑے اور دانتوں کو صحیح حالت اور شکل میں بحال کرنے کی وجہ سے چہرے کی خوب صورتی بھی لوٹ آئی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: