گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد کا صلاح الدین گورنریٹ کےآپریشنل سیکٹرز کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امورسے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے ارکان نے صلاح الدین گورنریٹ کےآپریشنل سیکٹرز کا دورہ کیا تاکہ وہاں تعینات سیکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کے حالات سے آگاہی حاصل کی جاسکے اور ان کے عزم اور حوصلے کو نئی تازگی فراہم کی جا سکے اور انھیں ملک کی سلامتی اور استحکام کے خلاف دشمن قوتوں کے ارادوں سے آگاہ کیا جا سکے۔
گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی سربراہ شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا "اس دورے میں وفد نے صلاح الدين وسامرّاء میں تعینات بریگیڈ / 22 ، بریگیڈ / 313 کی تھرڈ رجمنٹ اور ساتویں بریگیڈ کی ریور فورس رجمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔
وفد نے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات کی پابندی کرنے اور داعش جیسے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ وفد نے نے جوانوں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بھیجے گئے تحائف بھی دیئے اور تمام خدام کا سلام اور دعاوں پر مشتمل پیغام بھی دیا ہے۔"
پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
جوانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ اور تحائف بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: