(الورود الفاطميه) کے پروگرام کے تحت شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے والی طالبات کے لئے تقریبات کا انعقاد جاری

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) کے عنوان کے تحت تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے (الورود الفاطميه) کے عنوان کے تحت مسلسل چوتھے ہفتے صوبہ کربلا کے اسکولوں میں طالبات کے اعزاز میں ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے (الورود الفاطميه) کے عنوان سے ان تقریبات کے انعقاد کا مقصد بچیوں میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا اور الہی احکامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر تغرید عبدالخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: اس منصوبے کے ضمن میں کربلا اور اس کے آس پاس کے پرائمری اسکولوں میں 9 قمری سال کی عمر کی 3115 سے زیادہ طالبات کے اعزاز میں یہ جشنیئہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ یہ تقاریب اسکول کی پرنسپلز اوروالدین سے مشاورت کے بعد مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق منعقد کی جاتی ہیں۔"

انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بچیوں کو سورۃ فاتحہ کی صحیح تلاوت سکھانے، ان کی شرعی ذمہ داریوں، وضو کرنے اور نماز پڑھنے کے صحیح طریقہ کی تعلیم دینے کے لئے تعلیمی سیشنز بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچیوں کوحجاب اور دیگر عبادات سے متعلق تعلیمی بروشرز بھی دیئے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: