روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکزنجف اشرف برانچ نےعلوم القرآن اور تجوید القرآن کے شعبوں میں ماہر اساتذہ کو تیارکرنے کے لئے خصوصی کورس کے انعقاد کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کورس میں عراق اور کچھ اسلامی ممالک کے 40 سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں۔
یہ کورس دو ہفتوں تک جاری رہے گا اور ہر روز تربیتی سیشنز کا دورانیہ چھ گھنٹوں پر مشتمل ہو گا۔ یہ کورس علوم القرآن و تلاوت قرآن کے ماہر پروفیسرز کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ کورس عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہے ، جس میں حوزہ کے طلباء کو علوم القرآن اور تجوید القرآن کے شعبوں میں تربیت اور مہارت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ دینی علوم کے طلباء کو قرآنی منصوبے میں شامل کرتے ہوئے علوم القرآن سے مستفید افراد کی تعداد کو بڑھایا جا سکے اور قرآن مرکز کے منصوبوں کے دائرہ کو وسیع تر کیا جا سکے۔