انتظامی پروگرام (ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ) کے دوسرے مرحلے کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی نے اپنے انتظامی پروگرام (ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ) کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس کا دوسرا مرحلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے (ڈپٹی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس) اور روضہ مبارک کی بیرونی سائٹس کے عملے لئے ہے جو اس کورس کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

مینجمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں دو اہم موضوعات پر توجہ دی گئی ہے۔
پہلا: تھیوریز آف ماڈرن مینجمنٹ ؛ شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر جدید نظم و نسق پر اہم لیکچر پیش کرتے ہوئے تنظیموں میں جدید نظم و نسق - جدید نظم و نسق کی تشکیل میں منیجرز کے فرائض اور ذمہ داریاں - مینیجرز کی قیادت اور طرز عمل میں پیشہ ورانہ مہارت۔ مختلف انتظامی سطحوں پر اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی اہمیت۔ مسئلے کے حل اور فیصلہ سازی کے جدید طریقے اور دیگرعملی پہلوؤں پر بات کریں گے۔

دوسرا : انتظامی قیادت اور ٹیم بلڈنگ ؛ اس موضوع پر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کربلا کے ڈین ڈاکٹر ماھر حمید لیکچر پیش کریں گے، جس میں وہ شرکا کو ٹیم ورک کے تصور، اس کی تشکیل کے طریقہ کار، ٹیم ورک میں شریک افراد میں اجتماعی جوش و جذبہ پیدا کرنے اور مؤثر ٹیم ورک کے لئے انتظامی ٹولز کو متعارف کروانے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

یہ کورس امام ہادی کمپلیکس (ص) ہال میں آٹھ دن تک جاری رہے گا اور ہر روز صبح اور شام تین گھنٹوں پر مشتمل سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: