انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ: پینے کے صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے25 واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کربلا اور دیگر علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 25 واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن (آر.او اسٹیشن) لگائے گئے ہیں ، جس کی پیداواری صلاحیت 80،000 لیٹر فی گھنٹہ ہے۔

انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ضیاء مجید السائغ نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ایسے خدماتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرتا ہے جن کا معاشرے اور عراقی شہریوں کی زندگی سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور جتنا ہو سکے شہریوں کی مدد اور خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کئی علاقوں میں واٹر ڈیسیلینیشن اسٹیشن (آر او اسٹیشن) قائم کیے ہیں تاکہ زندگی کی اس بنیادی ضرورت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ کربلا اور دیگر علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشنز کی تعمیر اور آلات کی تنصیب انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے اہم منصوبوں میں سے ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "یہ اسٹیشنز ایسے علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں جو صاف پانی کی قلت کا شکارتھے۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں، کھیتوں اورعوامی مقامات میں بھی واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشنز لگائے گئے ہیں۔ ان اسٹیشنز کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو برقرار رکھنے اورمناسب دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ہمارے عملے کے فرائض میں شامل ہے۔"
انھوں نے کہا کہ ہمارا کام صرف واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ان سٹیشنز کے قیام کے لئے تمام ابتدائی اقدامات جیسے تعمیراتی کام، بجلی کی تنصیبات اور دیگر امور بھی ہمارے عملےنے ہی انجام دیئےہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: