المثنّى یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فزکس کے طلباء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سےالمثنّى یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فزکس کے طلباء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے بارے میں مذکورہ ڈویژن کے پروفیسر مسلم عقیل نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے تحت طلباء کے اس گروپ کی میزبانی کرنا اس ڈویژن کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ ہم ہر سال یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے متعدد گروپس کا روضہ مبارک میں استقبال کرتے ہیں۔"
انہوں نے کہا: "الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے تسلسل میں آج ہم المثنّى یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فزکس کے طلباء کی میزبانی کر رہے ہیں۔ مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد طلباء کو روضہ مبارک کے القسیم ہال لے جایا گیا جہاں ان کے اعزازمیں گریجویشن تقریب کے انعقاد کے انتظامات کئے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اوراس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے محمد عبد اللہ الموسوی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کا یہ سفر کبھی رکنے نہ پائے، کتاب کو اپنا ساتھی بناتے ہوئے مطالعہ کواپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، اپنے جونیئرز کے لئے رول ماڈل بنیں، دینی علوم سیکھیں، اہل بیت (ع) کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لئے وسیع ترکوششیں کریں اور ہمیشہ ترقی و کامیابی کے لئے کوشاں رہیں۔

اس موقع پر رجاء ابراہیم نے طلباء کی نمائیدگی کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے اس مقام مقدسہ میں گریجویشن تقریب کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے طلباء کو تبرکات اور تحائف پیش کیے گئے۔
اس تقریب کا اختتام ظلباء کی روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد طلباء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف میں ظہرانے کے ساتھ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: