العمید یونیورسٹی کی جانب سے دوسری بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی دوسری بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔ یہ کانفرنس (سائنسی تحقیق سے ہی ہم ایک صحت مند اور محفوظ ماحول حاصل کر سکتے ہیں) کے سلوگن کے تحت منسٹری آف ہائیر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کے زیراہتمام (1۔2 ستمبر 2021) کو الکفیل یونیورسٹی، الکفیل ہسپتال اور ملائشیا کی یو کے ایم(UKM) یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس میں رجسٹریشن اور معلومات کے لنک یہ ہے: https://conferences.alameed.edu.iq/

کانفرنس کے موضوعات ہیں:

میڈیکل اور انجینئرنگ سائنس میں سائنسی پیشرفت۔
انٹروینشنل کارڈیک تھیرپیز۔
کوویڈ 19 وبائی بیماری اور عراق کو درپیش چیلنجز۔
ٹیومرز اور خون کے امراض۔
تولیدی صحت۔
دندان سازی میں جمالیات۔
کلینیکل دواسازی اور علاج.
دواسازی کی صنعت اور دواؤں کی تیاری۔
ہیلتھ کیئر سروسز اور نرسنگ ایجوکیشن میں حالیہ رجحانات۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: