روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اینڈو سکوپک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری میں مبتلا 21 سالہ مریض کے دائیں گھٹنے کی (ACL) کی بحالی کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔
الکفیل ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ٹونی عید نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم 21 سالہ مریض کے دائیں گھٹنے میں (ACL) کی بحالی کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔"
انہوں نے بتایا : "ہم نے اینڈو سکوپک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ آپریشن کیا ہے تاکہ مریض کی معمول کی زندگی میں جلد اور محفوظ واپسی ممکن ہو۔"
ڈاکٹر عید نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "مریض گھٹنوں میں درد ، عدم استحکام اور پیدل چلنے میں دشواری کا شکار تھا۔ تفصیلی معائنے اور ایم آر آئی کرنے پر معلوم ہوا کہ مریض کا دائیں گھٹنہ (ACL) انجری کا شکار تھا ۔"