الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے بلند فشار خون کا عالمی دن منانے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے اسکول آف فارمیسی کے تعاون سے بلند فشار خون کا عالمی دن منانے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں یونیورسٹی کے صدرڈاکٹر نورس محمد شهيد الدهان، فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین، پروفیسرز اور طلباء نے شرکت کی۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص ، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔

پروگرام کے دوران اسکول آف فارمیسی کے ڈین اور پروفیسر نے اس بیماری جسے خاموش قاتل کہا جاتا ہے، کے خطرات اور اس کے اثرات و نتائج کے بارے میں آگاہی لیکچرز پیش کئے اور اس کے بارے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ ہائی بلڈ پریشر دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ بدقسمتی سے آ گاہی نہ ہونے کی سبب 50فیصد مریضوں میں اس کی تشخیص ہی نہیں ہوتی اور جن میں تشخیص ہوتی ہے ان میں سے محض12فیصد اس کا علاج کرواتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: