العمید یونیورسٹی کی جانب سے اپنے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو کویڈ 19 وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ویکسینیشن کا عمل شروع

العمید یونیورسٹی نے اپنے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو کویڈ 19 وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ویکسینیشن کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الغدیر ہیلتھ کیئر سنٹر کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔
العمید یونیورسٹی کو امریکی ساختہ (فائزر) ویکسین کی (60) خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ فراہم کی گئی ہے اور یونیورسٹی کے عملے کو کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

آئندہ دنوں کے دوران یونیورسٹی کو امریکی ساختہ (فائزر) ویکسین کی مزید خوراکیں فراہم کی جائیں گی اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ العمید یونیورسٹی کویڈ - 19 وبائی مرض کے خلاف جنگ میں اہم خدمات پیش کر رہی ہے اور یونیورسٹی کی جانب سے عراق میں وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے آج تک متعدد ورکشاپس اور آگاہی لیکچرز کے علاوہ دیگر اہم امدادی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: