العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے بابل گورنریٹ میں نئی جراثیم کش مہم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ نے ناول کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے پیش نظرعراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش اور امدادی مہمات کو مزید تیز اور وسیع کر دیا ہے۔
اسی ضمن میں العباس فائٹنگ سکواڈ کے عملے نے بابل گورنریٹ میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش مہم انجام دی ہے۔
اس مہم میں بابل گورنریٹ کے پولیس ڈائریکٹوریٹ / کریمنل ایویڈیئنس ڈیپارٹمنٹ / کریمنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام کمروں اور راہداریوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں، رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات میں بھی سپرے کیا جائے گا۔
یہ مہم کورونا وائرس کی روک تھام اور شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لئے اسکواڈ کی قیادت کی ہدایت کے پر شروع کی گئی ہےاور بابل گورنریٹ میں اس وبا کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی۔
پولیس ڈائریکٹوریٹ نے کوویڈ 19 وبا کی روک تھام کے لئے اس جراثیم کش مہم کے انعقاد پر اسکواڈ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی۔ کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے پیر 16 مارچ 2020 کو کربلا گورنیٹ اور ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے ۔
اس کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کی جانب سے کربلا میں کوویڈ 19 کے متاثرین کے لئے وقف شدہ قبرستان میں کورونا وبائی مرض سے وفات پا جانے والے افراد کےغسل اور کفن کے لئے مغتسل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: