میگزین (عطاء الشباب) کوت انٹرنیشنل بک فیئر میں نوجوان وزیٹرز کی توجہ ک امرکز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے شائع کئے جانے والا میگزین (عطاء الشباب) کوت انٹرنیشنل بک فیئر نوجوان وزیٹرز کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ میگزین متعدد ایسے موضوعات اور عنوانات پر مشتمل ہے جو معاشرے کے نوجوان طبقے کو درپیش مختلف مسائل، ان کی وجوہات کی نشان دہی کرنے کے علاوہ ان کے موثر حل کے لئے تجاویزبھی پیش کرتا ہے۔
میگزین کے چیف ایڈیٹر پروفیسر حیدر فائق نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "یہ میگزین معاشرے کے نوجوان طبقے کی ترجمانی کرتا ہے جوکہ کسی بھی معاشرے کا اہم ترین حصہ اور اس کی اساس ہے۔ لہذا اس میگزین کے لئے موضوعات کا انتخاب اور خیالات کو پیش کرنا ایک نازک اور حساس معاملہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا ، "یہ میگزین متنوع موضوعات اورمتعدد حصوں پر مشتمل ہے۔ میگزین تحقیقی، ثقافتی، قومی ، اہم شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں ، طب وصحت کے علاوہ تفریحی حصوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا: " ہم ایسے ادبی فورمزجہاں نوجوان طبقے کی براہ راست شمولیت ہو، میں میگزین کی موجودگی کے خواہاں ہیں تاکہ ہم ان کے خیالات ، امنگوں اور تجاویز کو جان سکیں اور کامیاب اور متوازن شخصیت سازی میں کردار ادا کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ قارئین عطاء الشباب میگزین سے براہ راست بات چیت اور رابطہ کےلئے (فیس بک) یا مندرجہ ذیل ای میل سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

(ataa@alkafeel.net)‎ یا (info@alkafeel.net‏).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: