العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کی عراقی سائنٹیفک سوسائٹیز کے نمائندوں کی زیر صدارت منعقد کردہ ورچوئل میٹنگ میں شرکت

العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی نے عراقی سائنٹیفک سوسائٹیز کے نمائندوں کی زیر صدارت منعقد کردہ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں منسٹری آف ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کے متعدد عہدیداران بھی شریک تھے۔ اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ملک میں تحقیقی کاموں کے لیے مددگار باہمی تعاون اور مشترکہ عمل کے طریقہ کار کو وضع کرنا اور ان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اس میٹنگ میں العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کی نمائندگی پروفیسر ڈاکٹر ریاض العمیدی ​​نے کی۔ انھوں نے الکفیل نیٹ ورک کوبتایا کہ: "اس میٹنگ میں مستقبل کے لائحہ عمل اور منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے ورک میکانزم پیش کیا گیا جس پر العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی سمیت تمام سائنٹیفک سوسائٹیز ملکرکام کریں گی۔
انھوں نے مزید کہا: "اس میٹنگ کے دوران نئی سائنٹیفک سوسائٹیز کے قیام اور رجسٹریشن کے لئے قواعد وضوابط کی بھی وضاحت کی گئی کیونکہ منسٹری آف ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کو بڑی تعداد میں نئی سائنٹیفک سوسائٹیز کے قیام کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ "

واضح رہے کہ العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی 7/24/2019 کو وزارتی آرڈر نمبر بی ٹی 2-7199 کے مطابق ، وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: