روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سےاقوام متحدہ کے مقرر کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر ثقافت سے وابستہ انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹمز سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سال (2021) کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی دوسری قومی رضاکارانہ رپورٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ یہ رپورٹ عراقی وزارت منصوبہ بندی اگلے ماہ کے وسط میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران پیش کرے گی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار المخطوطات سے وابستہ مذکورہ بالا مرکز کے سربراہ حسنین موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ (عراق.. اور ترقی کی راہ پر واپسی) کے عنوان کی حامل اس رپورٹ کی تیاری ان اہداف کے حصول کا ثمرہ ہے کہ جو اقوام متحدہ کی طرف سے پائیدار ترقی کے حوالے سے باضابطہ طور پر (ہماری دنیا کی تبدیلی) کے نام سے مقرر کیے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ان 17 اہداف میں سے (15) کو حاصل کر لیا ہے ، اور کسی بھی ایک ہدف کا حصول دوسرے اہداف کو جزوی طور پر حاصل کرنے کے مترادف ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبہ جات اور مراکز نے معاشرتی، معاشی اور ماحولیات ترقی کے حصول کے لئے متوازی طور پر کام کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: