پہلے سالانہ بین الاقوامی ابو الفضل علیہ السلام قرآنی سیمینار کی انتظامی و انعقادی کمیٹی نے سیمینار کی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

سیمینار کا اعلان
24 تا 26 ذی الحجہ 1434ھ بمطابق 30 اکتوبر تا یکم نومبر 2013ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے پہلے سالانہ بین الاقوامی ابو الفضل قرآنی سیمینار کی انتظامی و انعقادی کمیٹی نے سیمینار کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے کہ جس کے تحت سیمینار کی تقریبات اور پروگرام مندرجہ ذیل ترتیب سے منعقد ہوں گے:
پہلے دن سیمینار کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ہال میں صبح 9 بجے منعقد ہو گی کہ جس میں تلاوتِ قرآن مجید کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے القرآن انسٹی ٹیوٹ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ، دیوان وقف شیعی عراق، الازھر یونیورسٹی مصر اور القرآن یونیورسٹی ایران کے نمائندے خطاب کریں گے۔
شام کے وقت سید الشہداء کمپلکس میں بین الاقوامی قرآنی اداروں کی کانفرنس اور رات کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قرآنی محفل کا انعقاد شامل ہے۔
دوسرے دن کی تقریبات میں صبح کے وقت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے ہال میں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے حوالے سے علمی و تحقیقی کانفرنس منعقد ہو گی کہ جس میں علامہ سید سامی بدری، جناب ڈاکٹر عادل نذیر بیری، ڈاکٹر عباس امیر اور ڈاکٹر عبد الالہ عبد الوہاب عرداوی خطاب کریں گے۔
شام کے وقت سیمینار میں شریک وفود حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں ایک عبادتی تقریب میں شرکت کریں گے اور تلاوت و حفظ کا ایک مقابلہ بھی منعقد ہو گا۔
تیسرے دن کی تقریبات میں سیمینار کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی کہ جس میں مختلف خطابات کے علاوہ سیمینار میں شریک ہونے والوں میں تحائف، انعامات اور اعزازی سندیں تقسیم کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: