قرآن مرکز ملک بھر میں (منبار النور) منصوبے کے ضمن میں اپنی قرآنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ علاقائی مراکز (منبار النور) منصوبے کے ضمن میں اپنی قرآنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قرآن مرکز / بغداد برانچ کی جانب سے (منبار النور) منصوبے کے ضمن میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ محفل قرآن بغداد میں واقع جامع الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام) مسجد میں شباب المنتظر(عجّل الله تعالى فرجه الشريف) آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

اس محفل قرآن میں کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے قاریان قرآن قاری حاج أسامة الكربلائي، قارئ محمد رضا سلمان، قارئ حسين السويعدي اور دیگر نامور قاریان قرآن نے شرکت کی جبکہ سيد نعمة الموسوي نے استقبالیہ خطاب کیا اورعلوم القرآن کے فروغ کے لئے قرآن مرکز کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پروگرامز، محافل اور علمی و تحقیقی فورمز اور لیکچرز کو بےحد سراہا۔
واضح ر ہے کہ ’’ مشروع منابر النور‘‘ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کے اہم قرآنی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد لوگوں میں قرآنی تعلیمات کا فروغ اور انہیں قرآن کے زیادہ سے زیادہ قریب لانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کربلا اور ملک کے دوسرے شہروں میں قرآنی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: