کوت انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بک سٹال وزیٹرز کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز

کوت انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں شریک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بک سٹال وزیٹرز کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ یہاں موجود متنوع مطبوعات پڑھنے والوں کے فکری اور ثقافتی ذوق کے عین مطابق ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کی جانب سے پیش کی جانے والی ان اشاعتوں میں (انسائیکلوپیڈیا برائے فتویٰ دفاع وطن) نہایت اہم ہے، جو حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا (62) جلدوں پر مشتمل ہے اور وزیٹرز کی دلچسپی اور بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ایک اور اہم اشاعت کا عنوان ہے (المصباح: صحیحفہ السجادیہ کی منتخب دعاوں کی شریحات) ہے،جو شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ مرکز برائے فکر و اختراع کی جانب سے شائع کیا گیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی جانب سے خطبات جمعہ کے دوران صحیفہ السجادیہ سے پیش کی جانے والی متعدد دعاؤں کی وضاحت پر مشتمل ہے۔
ڈاکٹر کریم حسین ناصح الخالدی کی لکھی گئی کتاب (کاشف الغطا) بھی وزیٹرز کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یہ کتاب حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے خطبات کی گرائمر اور لغت کے اعتبار سے اہم شرح ہے۔
نیز روضہ مبارک کی جانب سے نمائش کے لئے پیش کی جانے والی بہت سی دینی ، علمی ، اور فکری مطبوعات اور بچوں کی کتابیں اور رسالے بھی وزیٹرز کی توجہ اور دلچسپی سمیٹ رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: