قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے گھروں میں قرآنی محافل منصوبے کے ضمن میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے گھروں میں قرآنی محافل منصوبے کے ضمن میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔
اہل بیت علیہم السلام کے ایک خادم کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کردہ اس محفل میں معروف دینی، سماجی اور علمی شخصیات کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس محفل قرآن میں روضہ مبارک حضرت امام کاظم علیہ السلام اورحضرت امام تقی علیہ السلام کے قاری ڈاکٹر رافع رافع العامري، مزار مبارک جناب قاسم بن امام موسی کاظم علیہ السلام کے قاری سيد حسن الذبحاوي کے علاوہ متعدد نامور شعراء نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے معاشرے میں قرآنی ثقافت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے قرآن منصوبوں کے ضمن میں متعدد قرآنی سرگرمیاں جن میں قرآن کورسز، سیمینارز، کانفرنسز اور محافل قرآن شامل ہیں، منعقد کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: