الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورسز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورسزکا سلسلہ جاری ہے۔ ان کورسز کا انعقاد الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

اس آرگنائزیشن کی انتظامی کمیٹی کی رکن محترمہ بشریٰ الکنانی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے یہ کورسز کربلا اور دیگر گورنریٹس سے وابستہ اپنے رضاکار طبی عملے کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ ایام زیارت کے دوران کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کیا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انھیں تیار کیا جاسکے۔ یہ کورسزڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ اور آرگنائزیشن سے وابستہ دیگر رضاکار طبی عملے کے لئے ایک خصوصی پروگرام کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کے زیر نگرانی کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور الکفیل ہسپتال کے طبی ماہرین کے ذریعے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ "
اس نے مزید کہا: "انہوں نے مزید کہا ، "تمام گورنریٹس کے طبی رضاکاروں کو تربیت دینے کے لئے ایک خصوصی شیڈول طے کیا گیا ہے اور ایک گورنریٹ سے وابستہ طبی رضاکاروں کے لئے کورس کا دورانیہ چار دن پر مشتمل ہو گا اور روزانہ چار گھنٹوں پر مشتمل تربیتی سیشنز منعقد کئےجائیں گے۔ ہر کورس تعلیمی اورعملی سیشنزپر مشتمل ہے جو الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) مرکز کے ہال میں منعقد ہو گا۔ "

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس کورس کے دوران زخمی ہونے، بہت زیادہ خون بہہ جانے، فریکچر، جلنے ، کارڈیوپلمونری ریسسیٹیشن ( دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقہ تنفس سے دل کی دھڑکن کو بحال کرنے، بے ہوش ہونے،دم گھٹنے اور بچوں کے زخمی ہونے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے اور ریسکیو کرنے کی تربیت دی جائے گی ۔"
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا : "ہم امید کرتے ہیں کہ ان کورسز کے اختتام پر ہم خواتین پر مشتمل ایسی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے جو کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے قابل ہوں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: