گذشتہ سال کے انہی دنوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے ذی قار کے الحسین ایجوکیشنل ہسپتال میں دو آکسیجن یونٹس لگائے گئے تھے

گذشتہ سال (2020) کے انہی دنوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ذی قار کے الحسین ایجوکیشنل ہسپتال میں دو آکسیجن یونٹس لگائے گئے تھے تاکہ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کےعلاج کے لئے درکار آکسیجن کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لئے الحسین ایجوکیشنل ہسپتال کی انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی سے اپیل کی گئی تھی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے اس اپیل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آکسیجن یونٹس کی فوری تنصیب کی ہدایات جاری کی تھیں۔ الحسین ایجوکیشنل ہسپتال کی انتظامیہ اور شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے شدید گرمی اور وبا کے ہھیلاؤ کے خطرات کے باوجود ان دو آکسیجن یونٹس کی تنصیب اور انھیں ہسپتال کے مرکزی نظام سے منسلک کرنے کا کام 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا تھا۔
یہ دونوں آکسیجن یونٹس PSA ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں ، جس میں آکسیجن کو دوسری گیسوں سے الگ کرنے بعد باقی رہ جانے والی گیسوں کو جذب کرلیا جاتا ہے اور صرف آکسیجن کو آگے منتقل کیا جاتا ہے۔
یہ دونوں لیبارٹریز جن کی پیداواری صلاحیت (36) مکعب میٹر فی گھنٹہ ہے، 24 گھنٹوں تک متوازی طور پر کام کرتی ہیں اور ہسپتال کو آکسیجن فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: