روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیدائشی طور دل کی بیماری میں مبتلا دو سالہ بچی کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا ہے۔
ہسپتال میں پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری کے ماہر ڈاکٹر احمد عبودی نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے دو سالہ بچی کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی ہے۔ یہ بچی پیدائشی طور پر tetralogy of Fallot کا شکارہے جس کی وجہ سے جسم آکسیجن کی مستقل کمی کا شکار رہتا ہے۔"
انھوں نے کہا:" یہ ایک مشکل سرجری تھی کیونکہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جسم کے سارے نظام متاثر ہو چکے تھے۔ "
ڈاکٹر عبودی نے مزید بتایا: "جسم میں آکسیجن کی عمومی سطح (95-100٪) کے درمیان ہوتی ہے جبکہ مذکورہ بچی کے جسم میں آکسیجن کی سطح نہایت کم تھی۔"
انھوں نے کہا کہ بچی کی نگہداشت اور طبی کی حالت پر گہری نظر رکھنے کے لئے اسے اوپن ہارٹ سرجری کے نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن نے تصدیق کی: "کارڈیک انٹینسیو کیئر علاج کا دوسرا مرحلہ ہے جو کہ الکفیل ہسپتال میں جدید آلات سے لیس کارڈیک انٹنسیو کیئر یونٹ دستیاب ہے جس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اور نرسنگ عملہ ہے جو انتہائی کم وزن والے بچوں اور پیچیدہ پیدائشی عوارض میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کا تجربہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیزاور آلات کی دستیابی ان سرجریز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ "
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال میں شعبہ امراض قلب میں حال ہی میں بچوں کے دل کے آپریشن کے لیے یونٹ بنایا گیا ہے یہ یونٹ اپنے عالمی ماہرین اور جدید ترین طبی مشینری کے بدولت کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں موجود یونٹ سے کم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال میں قائم امراض قلب کے شعبہ میں عالمی طبی ماہرین کے ساتھ ساتھ وہ تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں میسر ہوتی ہیں جس کی بدولت اب عراقی عوام بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی بجائے الکفیل ہسپتال میں مراجعہ کرتے ہیں۔