پہلے سالانہ بین الاقوامی ابو الفضل علیہ السلام قرآنی سیمینار کے ضمن میں محفلِ قرآن کا انعقاد۔

محفلِ قرآن
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اداری یونٹ قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد ہونے والے پہلے سالانہ بین الاقوامی ابو الفضل علیہ السلام قرآنی سیمینار کے ضمن میں بروز بدھ 20 اکتوبر 2013ء کو رات 9 بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں ایک محفلِ قرآن منعقد ہوئی کہ جس میں متعدد قاریوں نے تلاوتِ قرآن کا شرف حاصل کیا۔
اس قرآنی محفل میں سب سے پہلے عالمی شہرت یافتہ قاری شیخ رافع عامری نے تلاوت کی کہ جن کا تعلق عراق سے ہے، پھر اس کے بعد مصر سے آئے ہوئے قاری ڈاکٹر فرج اللہ شاذلی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا کہ جو مصری قاریوں کی کونسل کے سربراہ بھی ہیں، اس کے بعد عراق کی مسلح افواج کی طرف سے قائم کردہ قرآنی اداروں کے سربراہ قاری کاوہ طالبانی نے قرآن مجید کی تلاوت کی اور حاضرین کے دلوں کو نورِ قرآن سے منور کیا اس محفل میں سب سے آخر میں تلاوت کرنے والے قاری محمد طیار تھے کہ جن پر اس قرآنی محفل کا اختتام ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: