القادسیہ یونیورسٹی کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے العباس فائٹنگ اسکواڈ کی خصوصی مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے پیش نظرعراق کے مختلف گورنریٹس کے رہائشی علاقوں، سرکاری و تعلیمی اداروں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش اور امدادی مہمات کو مزید تیز اور وسیع کر دیا ہے۔

اسی ضمن میں العباس فائٹنگ اسکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کے عملے نے حال ہی میں القادسیہ یونیورسٹی کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے خصوصی مہم مکمل کی ہے۔ یہ جراثیم کش مہم القادسیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی اپیل پر انجام دی گئی ہے۔

اسکواڈ کے مرکزی میڈیا نے کہا: اس مہم کا مقصد کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا اور یونیورسٹی میں خدمات پیش کرنے والے تدریسی و انتظامی عملے اور طلباء کو اس وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے تربیت یافتہ عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنی خیر الجواد کے تیار کردہ نئے جراثیم کش مواد اور جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے یہ جراثیم کش مہم انجام دی ہے۔ اس مہم میں یونیورسٹی پریزیڈنسی، تمام فیکلٹیز، آفسز، کلاس رومز اور بیرونی حصوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی پریزیڈنسی کی جانب سے ڈاکٹر حسن مثنی نے اس مہم کے لئے اسکواڈ کا شکریہ ادا کیا اور اس وبا کے آغاز سے ہی العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کی جانے والی مسلسل اور عظیم کوششوں کی تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: