واسط یونیورسٹی کے صدر کا کوت انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کا وزٹ

واسط یونیورسٹی کے صدر نے کوت انٹرنیشنل بک فیئر کے پہلے ایڈیشن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کا وزٹ کیا اور روضہ مبارک کی جانب سے قارئین اور محققین کو قیمتی کتابیں فراہم کرنے کی کوششوں کی بے حد تعریف کی۔


نمائش یونٹ کے عملے نے واسط یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر مازن حسن جاسم الحسينی کو روضہ مبارک کی کوت انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت اور اس کے مقاصد کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دی اور نمائش کے لئے پیش کی جانے والی مطبوعات کے ساتھ ساتھ حرم مطہر کے اہم منصوبوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔

واسط یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر مازن حسن جاسم الحسينی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ، " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کی جانب سے پیش کردہ فکری اور ثقافتی کتابیں اور مطبوعات معاشرے اور افراد کی ضروریات اور ذوق کے عین مطابق ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "عراق میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سمیت تمام مقامات مقدسہ نے ملک و مذہب کی خدمت میں جو تعمیری کردار ادا کیا ہے وہ انتہائی غیر معمولی اور عظیم ہے۔ ہم اللہ تعالٰی سے تمام خدام کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: