نویں بین الاقوامی حسینی کانفرنس کا ورچوئل انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافت اور کالج آف ایجوکیشن ابن رشد / بغداد یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے بروز جمعرات (8 جولائی 2021) کو نویں بین الاقوامی حسینی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کووڈ ۱۹ کی وجہ سے موجودہ ملکی اور عالمی حالات کے سبب مسلسل دوسرے سال اس سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کو (انقلاب حسینی جدید اور عصر حاضر کی عربی شاعری میں) کے عنوان سے آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ورچوئلی منعقد کیا گیا تھا۔
(انقلاب حسینی جدید اور عصر حاضر کی عربی شاعری میں) کے عنوان سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں متعدد عرب اور اسلامی ممالک کے محققین اور ماہرین نے شرکت کی۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعدد علمی، ثقافتی اور سماجی شخصیات نے انقلاب حسینی کی اہمیت، اس کے اہداف اور انسانیت پر اس کے دور رس نتائج کے بارے میں بات کی۔
اس کے بعد ، کانفرنس کے ریسرچ سیشن کے دوران عراق اور دیگر ممالک کے محققین و ماہرین کی جانب سے (20) سے زیادہ تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔
واضح رہے کہ یہ کانفرنس کورونا وبائی امراض کی وجہ سے موجودہ ملکی اور عالمی صورتحال کے سبب اور غیر ملکی شرکاء کی شرکت میں متعدد مشکلات کی وجہ سے آن لائن منعقد کی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: