قم میں اہلِ کربلا کا امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس عزاء

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی مواکب کے سیکشن کے تعاون سے اہل کربلا کے مواکب اور ماتمی انجمنوں نے ایران کے مقدس شہر قم میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ ان کی پھوپھی جناب معصومہ قم(ع) کو پیش کیا۔

مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج الحاج ریاض نعمہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اہل کربلا کے مواکب مختلف مناسبات پر ملک کے دیگر شہروں اور بیرون ملک جا کر عزادری میں شرکت کرتے رہتے ہیں اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر کربلائی مواکب نے قم مقدس میں جلوس عزاء برآمد کیا اور حضرت فاطمہ بنت امام موسی کاظم(ع) {معصومہ قم} کی بارگاہ میں حاضری دی اور انھیں ان کے بھتیجے امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارے سیکشن نے اس عبادتی و عزائی سفر کے لیے مواکب کو ایران عراق باڈر تک بسیں فراہم کیں اور ایران کے اندر سفر اور دیگر امور کے لیے رابطہ کاری کے فرائض انجام دی‎ئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امام رضا(ع) کو ان کے بیٹے کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلائی مواکب مشہد مقدس میں بھی جلوس عزاء نکالیں گے کہ جس کا اختتام روضہ مبارک امام رضا(ع) میں ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: