قرآنی مفاہیم کی روشنی میں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے کردار کے موضوع پر پہلے سالانہ بین الاقوامی ابو الفضل علیہ السلام قرآنی سیمینار کے ضمن میں علمی و تحقیقی کانفرنس۔

کانفرنس
بروز جمعرات 25 ذی الحجہ 1434ھ بمطابق 31اکتوبر 2013ء کو پہلے سالانہ بین الاقوامی ابو الفضل علیہ السلام قرآنی سیمینار کے ضمن میں علمی و تحقیقی کانفرنس منعقد ہوئی کہ جس میں سکالرز نے اس موضوع پر گفتگو کی۔ قرآنی مفاہیم کی روشنی میں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کا کردار۔
اس کانفرنس میں تین سکالرز نے خطاب کیا اور مذکورہ موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔
سب سے پہلے کربلا یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر عادل نذیر بیری نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں حضرت عباس علیہ السلام کے عاشورا دن والے رجز کے بارے میں گفتگو کی اور ان کے عقیدہ اور قرآن کے مختلف پہلوؤں سے تشریح کی۔
اس علمی و تحقیقی کانفرنس کے دوسرے مقرر قادسیہ یونیورسٹی عراق میں علوم قرآنی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عباس امیر تھے کہ جنہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کے اسم مبارک کے معنی اور مفہوم کے بارے میں گفتگو کی اس سلسلہ میں قرآنی نظریات کو بیان کیا اور پھر اس کے بعد حضرت علیہ السلام کے القابات اور کنیت کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
اس علمی و تحقیقی کانفرنس کے تیسرے اور آخری مقرر علامہ سید سامی بدری تھے کہ جنہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کی بصیرت و معرفت کے بارے میں گفتگو کی اور حضرت امام صادق علیہ السلام کے اقوال اور قرآنی آیات کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے خطاب کو مکمل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: