بیس سالہ مریض کی ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے ران کی ہڈی کو کاٹنے، اسے فکس کرنے اور نئی ہڈی کی پیوند کاری کے لئے کامیاب آپریشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

الکفیل ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر احسان الفراج نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے ران کی ہڈی کو کاٹنے، اسے فکس کرنے اور نئی ہڈی کی پیوند کاری کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ "
انھوں نے کہا:" اس سے پہلے کئے گئے آپریشنز کی وجہ سے مریض کی بائیں ٹانگ ٹیڑھے پن کے ساتھ ساتھ پیچیدہ فریکچر کا شکار تھی۔

ڈاکٹر الفراج نے مزید کہا کہ: "الکفیل اسپتال میں دستیاب جدید طبی ٹیکنالوجیز نے ہمیں پیچیدہ آپریشن کرنے میں مدد فراہم کی اور مریض آپریشن کے 24 گھنٹے بعد دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو سکا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: