خیر الجود کمپنی کی جانب سے بغداد انٹرنیشنل فیئر میں 80 سے زیادہ متنوع مصنوعات میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ پیش

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی 29 ذی القعد 1442ھ بمطابق (10 جولائی 2021 AD) سے شروع ہونے والے بغداد انٹرنیشنل فیئر فار ایگریکلچرل ایکوپمنٹس اینڈ پراڈکٹس کے بارہویں سالانہ سیشن میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنی 80 سے زیادہ متنوع زرعی اور لائیو سٹاک سے متعلقہ مصنوعات میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ متعارف کروا رہی ہے۔


الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر میثم البہادلی نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس نمائش میں اپنی کمپنی کی متنوع زرعی اور لائیو سٹاک سے متعلقہ مصنوعات پیش کی ہیں۔ ملک میں زراعت کو جدید بنیادوں پر استوارکرنے اور فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہماری کمپنی نے لائیوسٹاک اور زرعی شعبوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ہماری کمپنی نے فرٹیلائزرزپر بہت تحقیقی کام کیا ہے۔ ہماری کمپنی فرٹیلائزرز میں جدت اورتنوع لانے میں کامیاب رہی۔ ہماری تیار کردہ فرٹیلائیزر اور زرعی مصنوعات کسان دوست اور ماحول دوست ہیں۔ ملک میں حلال گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہم نے جانوروں کی فارمنگ اور فوڈر کے حوالے سے بھی تحقیقی کام کرتے ہوئے معیاری مصنوعات تیار کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "اس نمائش میں شرکت کا مقصد بین الاقوامی سطح پر واضح پیغام پہنچانا ہے کہ عراق میں بے پناہ علمی، سائنسی اور تحقیقی صلاحیت اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر حالات سازگار ہوں اور مناسب وسائل و ذرائع دستیاب ہوں وہ ہم یقینی طور پر ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے کی استعداد رکھتے ہیں اور اپنے ملک کے معاشی حالات میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین معیشت میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "کمپنی کی جانب سے بغداد انٹرنیشنل فیئر میں دو سٹالز لگائے گئے ہیں۔ ایک سٹال میں زرعی کھاد بنانے والی فیکٹری کی مصنوعات جو کہ ماحول کے لئے محفوظ ہیں اور کیمیائی و ضمنی اثرات سے پاک ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ ہیں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جبکہ دوسرے سٹال میں لائیوسٹاک مصنوعات اور اینیمل فوڈرزمتعارف کروائے گئے ہیں۔
نمائش میں ایک طرف ہماری کمپنی کی پیش کردہ مصنوعات ہر خاص و عام کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کو بہت پسند کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف عراقی حکومت اور مقامی کمپنیاں ان مصنوعات اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: