مشہد مقدس میں اہلِ کربلا کا امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس عزاء

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی مواکب کے سیکشن کے تعاون سے اہل کربلا کے مواکب اور ماتمی انجمنوں نے ایران کے مقدس شہر مشہد میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور امام رضا علیہ السلام کو ان کے فرزند امام محمد تقی عیہ السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔
مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج الحاج ریاض نعمہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اہل کربلا کے مواکب مختلف مناسبات پر ملک کے دیگر شہروں اور بیرون ملک جا کر عزادری میں شرکت کرتے رہتے ہیں اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر امام محمد تقی عیہ السلام کی المناک شہادت کے موقع پرکربلائی مواکب نے پہلے قم مقدس میں جلوس عزاء برآمد کیا اور حضرت فاطمہ بنت امام موسی کاظم(ع) {معصومہ قم} کی بارگاہ میں حاضری دی اور انھیں ان کے بھتیجے امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا اور آج ہم مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں انھیں ان کے بیٹے امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لئے حاضر ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے مراسم عزاداری میں ہمارے خدماتی مواکب اور عزائی مواکب دونوں شریک تھے۔
خدماتی مواکب کھانا تیار کرکے اسے زائرین اور عزاداروں میں تقسیم کررہے تھے۔
جبکہ عزائی موکب کی جانب سے پہلے مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے سید علی الحداد نے خطاب کرتے ہوئے امام جواد علیہ السلام کی سیرت طیبہ، فضائل و مناقب اور مصائب و شہادت پر روشنی ڈالی۔ مجلس عزا کے اختتام پر معروف نوحہ خوان عبد الامیر الاموی نے آپ علیہ کے مصائب اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے نوحہ کوانی کی۔ "
انہوں نے مزید کہا: "اس کے بعد امام رضا(ع) کو ان کے بیٹے کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلائی مواکب کی جانب سے جلوس عزاء نکالا گیا جس کا اختتام روضہ مبارک امام رضا(ع) میں ہوا۔"
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیکشن نے اس عبادتی و عزائی سفر کے لیے مواکب کو ایران عراق باڈر تک بسیں فراہم کیں اور ایران کے اندر سفر اور دیگر امور کے لیے رابطہ کاری کے فرائض انجام دی‎ئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: