سید احمد الصافی کا العمید یونیورسٹی کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد الصافی نے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اس دورے کا مقصد العمید یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں اور یونیورسٹی کے زیر تعمیر توسیعی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔ یہ دورہ خاص طور پر اس عرصے کے دوران کیا گیا ہے جب یونیورسٹی کے طلباء امتحانات دے رہے ہیں۔
انھوں نے العمید یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر معید الغزالی اور ان کے معاونین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے طلباء کی کارکردگی، امتحانات اور یونیورسٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران یونیورسٹی میں جاری تعمیری و توسیعی کاموں کی میں ہونے والی پیشرفت اور دیگر علمی اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دورے کے اختتام پر سید الصافی نے یونیورسٹی میں خدمات پیش کرنے والے تدریسی اور انتظامی عملے کی علم وآگہی پھیلانے اور اس اہم تعلیمی ادارے کے معیار اور ساکھ کو بلند کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: