الکفیل انجینیئرنگ سنٹر برائے تحقیق، مطالعہ اور مشورہ کی طرف سے منعقدد ہونے والے سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عمارتی بنیادوں کے برائے میں بریفنگ۔

الکفیل انجینیئرنگ سنٹر برائے تحقیق، مطالعہ اور مشورہ کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ہال میں منعقد ہونے والا علمی سیمینار بغداد یونیورسٹی سے آئے ہوئے ڈاکٹر امین ابراہیم کی صدارت اور کربلا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسن جمیل کی نظامت میں شروع ہوا کہ جس میں ڈاکٹر عمار خفاجی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عمارت کے نیچے موجود زمین کے بارے میں اپنی تحقیقی رپورٹ کو حاضرین کے گوش گزر کیا اور روضہ مبارک کے نیچے زمین کے برائے میں مختلف حصوں اور اجزاء کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر عمار خفاجی نے بتایا کہ تحقیق اور سروے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ روضہ مبارک کی عمارت کے نیچے بعض جگہ زیر زمین چھوٹی چھوٹی کھائیاں اور بہت سی جگہ پر مٹی میں مطلوبہ مضبوطی بھی نہیں ہے اور یہ چیز کسی بھی عمارت کے لئے کافی خطرناک ہوتی ہے لہٰذا ہم نے اس مسئلہ کے حل کے لئے مختلف تجربات اور تحقیقات کے بعد ایک خاص طریقہ اور منصوبہ تیار کیا جس سے روضہ مبارک کی بنیادوں کو مضبوط کیا گیا اور ایک طویل زمانے تک اس پریشانی سے نجات حاصل کی گئی۔
اس سارے کام کو تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا:
پہلا مرحلہ: روضہ مبارک کی عمارتی بنیادوں کے نیچے زیر زمین خالی جگہوں اور کمزور مٹی کی نشاندہی۔
دوسرا مرحلہ: پہلے مرحلہ کے نتائج اور سامنے آنے والے انکشافات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس مشکل کو حل کرنے کے لئے سب سے بہتر طریقے کی تعیین۔
تیسرا مرحلہ: اس مشکل کے سب سے بہتر متعدد حلوں کی تعیین اور پھر ان پر تجربات۔
ان تمام کاموں کے لئے پہلی مرتبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں دو منفرد امور کو انجام دیا گیا:
GPR/Ground Penetrating Radar .1
Seismic Crosshole Method .2
ڈاکٹر خفاجی نے جب اپنی تحقیقی رپورٹ ختم کی تو حاضرین کی طرف سے متعدد سوالات بھی کئے گئے کہ جن کے ڈاکٹر خفاجی نے جوابات بھی دئیے۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عمارت کے بارے میں اس قسم کی ریسرچ پہلی مرتبہ کی گئی ہے اس تحقیق کے نتیجہ میں پہلی مرتبہ یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عمارتی بنیادیں 5 میٹر جبکہ دونوں میناروں کی بنیادیں ساڑھے پانچ میٹر زمین کے اندر ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: