الکفیل ہنی فارمز کی بغداد انٹرنیشنل فیئرکے تحت منعقد ہونے والے بارہویں زرعی ہفتے میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہنی فارمز کی بنیاد 2012ء میں رکھی گئی اور اس وقت سے لے کر اب تک الکفیل ہنی فارمز میں شہد کی پیداوار میں روز بروز اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے اور اس وقت الکفیل ہنی فارمز کی جانب سے بغداد انٹرنیشنل فیئرکے تحت منعقد ہونے والے بارہویں زرعی ہفتے میں شہد اور شہد کی متنوع مصنوعات کے ساتھ بھرپور شرکت جاری ہے۔
الکفیل ہنی فارمز کے انچارج حسنين محمد عبد الرضا نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے،"بغداد انٹرنیشنل فیئر اور اس طرح کی نمائشیں اس اہم شعبے میں ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہم اس نمائش میں نہ صرف الکفیل ہنی فارمز کے تیارکردہ شہد اسکی مختلف اقسام اور متنوع مصنوعات پیش کر رہے ہیں بلکہ اس شعبے میں کام کرنے والی اہم کمپنیوں کے ساتھ کام اور تجربات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "الکفیل ہنی فارمز مقامی سطح پر شہد کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کئی اقسام کا 100 فیصد خالص شہد تیار کررہا ہے جن میں: یوکلپٹس ، کاک ٹیل ، الفالفا ، کرسٹالائزڈ ، سیڈر اور مختلف پھولوں سے تیار کردہ شہد شامل ہے۔ الکفیل ہنی فارمز کی جانب سے اس نمائش میں ان اقسام کی شہد کے علاوہ Pollen and propolis بھی پیش کئے گئے ہیں جنھیں متعدد بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ "
انہوں نے وضاحت کی: "نمائش میں ایک طرف ہماری کمپنی کی پیش کردہ مصنوعات ہر خاص و عام کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کو بہت پسند کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف عراقی حکومت اور مقامی کمپنیاں ان مصنوعات اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ وفاقی وزیر زراعت محمد کریم الخفاجی نے ہماری یہاں شرکت اور پیش کی گئی مصنوعات کو بھی بےحد سراہا ہے۔"
واضح رہے کہ اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ متعدد ادارے اور کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جن میں الکفیل پبلک انویسٹمنٹ کمپنی - خیر الجود کمپنی - نور الکفیل کمپنی برائے فوڈ اینڈ اینیمل پروڈکٹس - اللیوا انٹرنیشنل کمپنی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: