روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی فتوی دفاع وطن سے لیکر اب تک اور جنگ ختم ہونے اور سرزمین وطن کے تمام حصوں کو داعش کے غاصبانہ نہ اور ظالمانہ قبضے سے چھڑوانے کے باوجود بھی سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مرتبہ کمیٹی کی جانب سے عمليّات شرق الأنبار کے زیر کمان آپریشنل سیکٹرز کا دورہ کیا گیا۔
ئیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی سربراہ شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کا یہ دورہ ڈویژن کے زیر اہتمام فیلڈ ٹورزکی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے اور اس فیلڈ ٹور کا شیڈیول پہلے سے مرتب کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا: " اس دورے کے دوران وفد نے الصلوقیہ اور ابو شاجل کے علاقوں میں عمليّات شرق الأنبار کے زیر قیادت امام علی علیہ السلام ڈویژن کی دوسری بریگیڈ اور پہلی رجمنٹ کے جوانوں سے ملاقات کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ وفد نے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات کی پابندی کرنے اور داعش جیسے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ وفد نے انھیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تحائف بھی فراہم کیے اور تمام خدام کا سلام اور دعاوں پر مشتمل پیغام بھی پہنچایا۔ "
جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
جوانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ اور تحائف بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔