برقی پروگرام (خیر جلیس) کے تیسرے سیزن کا آغاز اور تمام خواتین کو شرکت کی دعوت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فیملی کلچر سنٹر نے اپنے برقی پروگرام (خیر جلیس) کے تیسرے سیزن کا آغاز کر دیا ہے اور تمام خواتین کو اپنے علمی و فکری ذخائر میں اضافے اور دیگر امور سے استفادہ کے لیے اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مرکز کی انچارج محترمہ اسمہان ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس پروگرام کے پچھلے دو سیزنوں کی کامیابی اور مقبولیت کے بعد ہم نے اس پروگرام کے تیسرے سیزن کا آغاز کر دیا ہے کہ جس کا مقصد ادبی شعبوں میں خواتین کے کردار، ان کی صلاحیتوں اور تخلیقی توانائوں کو اجاگر کرنا اور نئی خواتین ادیبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ پروگرام ثقافتی بحالی کی کاوشوں کا ایک سلسلہ ہے، جس میں ازدواجی اور خاندانی امور اور ثقافت کے بارے میں لیکچرز اور دیگر امور شامل ہیں۔ اس پروگرام میں شامل معلوماتی سوالات کا ایک مقابلہ بھی شامل ہے کہ جس میں پہلی تین پوزیشنیں لینے والی خواتین کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ یہ ایونٹ (15) دن تک جاری رہے گا۔

اس پروگرام میں شرکت کے لیے ان لنکس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/ar-news/control/is.gd/epTri1

https://forms.gle/1NA2YyMuiQ2ymPLM8
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: