پہلے سالانہ بین الاقوامی ابو الفضل علیہ السلام قرآنی سیمینار کے ضمن میں ہونے والے

حفظ اور تلاوت کے مقابلوں میں پوزیشن لینے والے حضرات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انعامات کا اعلان
پہلے سالانہ بین الاقوامی ابو الفضل علیہ السلام قرآنی سیمینار کی انتظامی و انعقادی کمیٹی نے حفظِ قرآن اور تلاوت کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں اور ان کے انعامات کا اعلان کر دیا کہ جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
پہلی پوزیشن: حسین عبد المہدی نے حاصل کی کہ جن کا تعلق کربلا سے ہے اور ان کا انعام یہ ہے کہ انہیں اور ان کے والدین میں سے ایک فرد کو عمرہ کروایا جائے گا۔
دوسری پوزیشن: احمد عبد الکریم نے حاصل کی کہ جن کا تعلق بھی کربلا سے ہے اور انہیں انعام کے طور پر عمرہ کروایا جائے گا۔
تیسری پوزیشن: محمد اکرم نعیس نے حاصل کی کہ جن کا تعلق واسط سے ہے اور ان کا انعام یہ ہے کہ انہیں اور ان کے والدین میں سے ایک فرد کو امام رضا علیہ السلام کی زیارت کروائی جائے گی۔
تلاوتِ قرآن مجید میں پوزیشن حاصل کرنے والے:
پہلی پوزیشن: طہ خالد محمد نے حاصل کی کہ جن کا تعلق کربلا سے ہے اور ان کا انعام یہ ہے کہ انہیں اور ان کے والدین میں سے ایک فرد کو عمرہ کروایا جائے گا۔
دوسری پوزیشن: محمد حسین مطرود نے حاصل کی کہ جن کا تعلق ذی قار سے ہے اور انہیں انعام کے طور پر عمرہ کروایا جائے گا۔
تیسری پوزیشن: سجاد فاضل نے حاصل کی کہ جن کا تعلق بغداد سے ہے اور ان کا انعام ہے کہ انہیں اور ان کے والدین میں سے ایک فرد کو امام رضا علیہ السلام کی زیارت کروائی جائے گی۔
اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ یہ مقابلے 31 اکتوبر 2013ء کو پہلے سالانہ ابو الفضل علیہ السلام قرآنی سیمینار کے ضمن میں منعقد ہوئے اور ان میں 35 سے زیادہ قاریوں نے حصہ لیا اور اس مقابلے کے فیصلہ کے لئے عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور قاریوں کو مقرر کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: