ام البنین(ع) لائبریری کی طرف سے تیسرے سالانہ رائدات الثقافة فورم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ام البنین(ع) لائبریری برائے خواتین کی طرف سے تیسرے سالانہ رائدات الثقافة فورم کا انعقاد کیا گيا کہ جس کی سرگرمیوں کا آغاز جمعہ کی سہ پہر، 5ذوالحجہ 1442ھ بمطابق 16 جولائی 2021ء کو (زوم) پر ہوا، اس مرتبہ اس فورم کا موضوع تھا: (ہر کتاب کے پیچھے ایک خیال ہوتا ہے ... اور ہر خیال کے پیچھے آگے بڑھتا ہوا ایک قدم ہوتا ہے)۔

فورم کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد ام البنین(ع) لائبریری کی انچارج محترمہ اسماء رعد نے استقبالیہ خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس سالانہ فورم کا مقصد ایک سلیم معاشرتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی علمی اور ثقافتی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

اس کے بعد لائبریری کے ریڈنگ ولرنگ سپوٹ یونٹ کی تیار کردہ دستاویزی فلم ميادين النور (نور کے میدان) نشر کی گئی جس میں مذکورہ پروگرام کی گزشتہ اہم سرگرمیوں اور کامیابیوں کو دکھایا گیا۔

اس کے بعد مباحثہ وتحقیقی ورکشاپ کا آغاز ہوا جس میں درج ذیل تحقیقی مقالوں کی کاپیاں تقسیم کی گئیں اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا:

مقالہ بعنوان: (الیکٹرانک تبدیلیوں کی روشنی میں تعلیمی عمل) مؤلفہ: ڈاکٹر خنساء حسن البہادلی/ بغداد یونیورسٹی

مقالہ بعنوان: (الیکٹرانک مواد کو کاغذ کے متبادل کے طور پر قبول کرنے کے طریقے) / مؤلفہ: سيدة منتهى حسّون الجبوري/ العمید ایجوکیشنل گروپ

مقالہ بعنوان: (پڑھنے اور درس و تدریس کے عمل میں لائبریریوں کا کردار) مؤلفہ: لبابة سلمان شبّر الموسوي/ ممبر خصوصی لائبریریوں کی ایسوسی ایشن / گلف برانچ / بحرین

ان تقریبات میں لائبریری فرینڈز اینڈ کلچر کے ساتویں سیزن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ براء قاسم فاضل کو بھی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا تھا اور اس پروگرام میں نمایاں شرکت کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئيں۔

سرگرمیوں کا اختتام علامہ امینی کی کتاب موسوعۃ الغدیر کے حوالے سے ہونے والے مقابلے میں پہلی پوزيشن حاصل کرنے والی طالبہ (فاطمہ حیدر کاظم سلطان) کو انعام دینے اور فورم کے شرکاء میں اعزازی اسناد تقسیم کرنے پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: