کن وجوہات کی بنیاد پر امویوں نے امام باقر(ع) کو شہید کیا

علامہ شیخ باقر شریف قرشی نے اپنی کتاب (حياة الإمام الباقر عليه السلام) میں لکھا ہے کہ امام محمد باقر (علیہ السلام) کی وفات عام حالات یا طبعی طور پر نہیں ہوئی بلکہ انھیں گناہوں سے آلود ملعون ہاتھوں نے زہر دے کر شہید کیا۔ امویوں نے امام(ع) کو جن حالات اور اسباب کے تحت شہید کیا وہ اس طرح سے ہیں:
1 - امام محمد باقر (علیہ السلام) کی شخصیت:
امام باقر (علیہ السلام) اسلامی دنیا کی ممتاز ترین شخصیت تھے، مسلمان متفقہ طور پر ان کی عظمت اور فضیلت کے معترف ہیں، اور تمام اسلامی علاقوں کے علماء ان کے علم و فضل سے استفادہ کرنے کے لیے ان کے پاس آیا کرتے تھے، کہ جو انھیں وراثت میں اپنے جد امجد رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملا تھا۔
امام علیہ السلام سے لوگوں کے جذباتی اور ایمانی لگاؤ اور نبی اکرم(ص) کے خانوادے کی بارز ترین شخصیت ہونے کے ناطے ہر تمام مسلمان انھیں انتہائی عزت واحترام کی نگاہ دیکھتے تھے۔ امام(ع) کی سماجی حیثیت نے امویوں کے اہل بیت(ع) سے بغض وحسد کو مزید بھڑکا دیا اور وہ انھیں شہید کرنے کے درپے ہو گئے۔
2- دمشق کے واقعات:
جن وجوہات کی بناء پر بنو امیہ نے امام(ع) کو شہید کیا ان میں دمشق میں قیام کے دوران امام کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی شامل ہیں:
الف:- ہشام کے مجبور کرنے پر امام(ع) کا تیراندازی کے مقابلے میں اپنی بے نظیر مہارت کا مظاہرہ۔ ہشام اور بنو امیہ کا اس مقابلے کا انعقاد اور اس میں امام باقر(ع) کو شریک ہونے کے لیے مجبور کرنے کا مقصد ان کی اہانت کرنا تھا لیکن امام(ع) کی مہارت نے سب کو حیران کر دیا اور سب ان کے معترف ہو گئے اور خود ہشام بھی اس سے حیرت زدہ رہ گیا اور اس نے اس وقت سے ہی انھیں قتل کرنے کا عزم کر لیا۔
ب- امامت کے امور میں امام باقر(ع) کے ہشام کے ساتھ مناظرہ نے امام(ع) کی برتری اور ہشام کی نااہلی کو سب پر آشکار کر دیا۔ جس کی وجہ سے اس کے امام(ع) سے حسد کو زيادہ کر دیا۔
ج- عیسائی عالم کے ساتھ امام باقر(ع) کی علمی گفتگو اور مناظرہ کہ جس میں عیسائی عالم کا امام(ع) کی علمی برتری اور فضیلت کا اعتراف اہل شام کا موضوع گفتگو بن گيا۔
یہ وہ بعض نمایاں وجوہات ہیں جن کو بنیاد بنا کر امویوں نے امام (علیہ السلام) کو شہید کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: