روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والی محترمہ بہجت عباس الحلو نے حفظ و احکام تجوید کے بین الاقوامی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
امام الکاظم(ع) یونیورسٹی کی طرف سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں عراق ، مراکش ، پاکستان ، الجیریا ، ہندوستان ، انڈونیشیا ، مصر اور ایران سے تعلق رکھنے والی 67 خواتین نے شرکت کی۔
انتہائی سخت مقابلے کے بعد محترمہ بہجت عباس الحلو تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔