روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام باقر(ع) اور جناب مسلم بن عقیل (رض) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تین روزہ مجالس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ خطابت حسینی کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحن میں امام باقر (علیہ السلام) اور جناب مسلم بن عقیل (رضوان اللہ علیہ) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے کہ جس کی ابتدا چھ ذی الحج سے ہو چکی ہے۔

اس کے بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج شیخ عبدالصاحب طائی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اس المناک سانحہ کی یاد میں ہر سال کی طرح امسال بھی روضہ مبارک میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے اور امام محمد باقر (علیہ السلام) اور امام حسین (علیہ السلام) کے سفیر جناب مسلم بن عقیل (رضوان اللہ علیہ) کے یوم شہادت کو عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ یہ مجالس عزاء ہر روز صبح اور شام کے وقت منعقد ہو رہی ہیں صبح کے وقت مجلس عزاء سے شیخ محمود شریفی خطاب کرتے ہیں جبکہ مغربین کے بعد مجلس عزاء سے لبنان سے تعلق رکھنے والے شیخ حیدر مولا خطاب فرماتے ہیں اور ان کے معروف عربی نوحہ خوان محمد حجیرات نوحہ خوانی اور ماتم داری کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ ان مجالس عزا میں اس المناک مناسبت سے وابستہ شخصیات کے فضائل و مصائب کو بیان کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: