امام باقر(ع) کے یوم شہادت خواتین کی طرف سے روضہ مبارک میں عزاداری

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں شعبہ خطابت حسینی برائے خواتین اور شعبہ زینبیات نے امام محمد باقر (علیہ السلام) کے یوم شہادت روضہ مبارک کے ایک سرداب میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا کہ جس میں زائرات اور خواتین عزاداروں نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا شعبہ کی نائب انچارج محترمہ تغرید تمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سالانہ مجلس عزاء ہمارے ان پروگراموں کا حصہ ہے کہ جو امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے فرمان: ((أحيوا أمرنا.. رحم اللهُ مَنْ أحيا أمرنا)) پر عمل کرتے ہوئے ہمارے شعبہ کی طرف سے آئمہ اطہار (علیھم السلام) سے وابستہ مناسبات کے احیاء کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔

انھوں نے بتایا: ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سرداب میں امام باقر (علیہ السلام) کے یوم شہادت کو منانے کے لیے خواتین کی مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر یہ مجلس مختصر انداز میں برپا کی گئی۔ اس مجلس عزاء کی ابتدا تلاوت قرآن مجید سے ہوئی جس کے بعد مقررہ نے امام باقر علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

مجلس کے اختتام پر امام زمانہ کے ظہور کے لئے دعا کی گئی اور امام زمانہ کو ان کے جد امجد کی شہادت کا پرسہ پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: