جناب مسلم بن عقیل(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے روضہ مبارک میں مجلس عزاء

امام حسین کے سفیر اور چچا زاد بھائی حضرت مسلم بن عقیل (عليهما السلام) کے یوم شہادت کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں دینی امور کے سیکشن کی طرف سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں عزاداروں اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد شيخ ماجد سلطانی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور جناب مسلم بن عقیل کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور اس کے مصائب و شہادت کا ذکر کیا۔

واضح رہے کہ امام حسین(ع) کے سفیر اور انقلاب حسینی کے پہلے شہید جناب مسلم بن عقیل (رضوان اللہ علیہ) کو 9 ذی الحج کے دن کوفہ میں شہید کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: