قرآن انسٹی ٹیوٹ اور مقام امام مہدی(ع) کے مشترکہ تعاون سے قرآنی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ اور مقام امام مہدی(ع) کے مشترکہ تعاون سے احکامِ تلاوت، درست قرأت اور مخارجِ حروف پر مشتمل ایک کورس شروع کیا گیا ہے جس میں روضہ مبارک کے دسیوں اہلکار شرکت کر رہے ہیں۔

اس کورس کی کلاسز مقام امام مہدی(عج) میں جاری ہیں کہ جہاں قرآن انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ استاد شیخ علی الرویعی کورس میں شامل افراد کو نظریاتی اور عملی طور پر تلاوت قرآن کے قواعد واحکام پڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا قرآن انسٹی ٹیوٹ معاشرے کے تمام طبقات میں قرآنی علوم و ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے پورے عراق اور بعض دیگر ممالک میں انسٹی ٹیوٹ نے شاخیں کھول رکھی ہیں کہ جہاں پورا سال قرآنی علوم کی درس وتدریس اور دیگر پروگراموں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: