الکفیل ہسپتال کامیابی کی اعلی ترین شرح کے ساتھ گردے کی پیوند کاری جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر کامیابی کی اعلی ترین شرح کے ساتھ گردے کی پیوند کاری کی سرجیز جاری رکھے ہوئے ہے۔ الکفیل آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر جدید ترین بین الاقوامی ہسپتالوں کی طرز پرعلاج فراہم کر رہا ے اور یہاں وہ تمام جدید مشینٰیں اور ٹیکنالوجی موجود ہے جو کہ امریکن ہسپتالوں میں دستیاب ہے۔
اعضاء کی پیوند کاری کے ماہر امریکہ میں تارکین وطن عراقی معالج ڈاکٹر اسعد عبد عون نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم الکفیل ہسپتال کے آرگن ٹرانسپلانٹ سنٹر میں کامیابی کی اعلی ترین شرح کے ساتھ گردے کی پیوند کاری کی سرجیز کر رہی ہے۔ "
انھوں نے کہا:" الکفیل ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے لئے ماہر عملے کے ساتھ ساتھ جدید ترین سہولیات اور ٹیکنالوجی موجود ہے اور آپریشن کے بعد مریضوں کوامیونوسوپریسی دوائیوں کے نتائج اور پیچیدگیوں سے بچانے کے لئے خصوصی آائسولیشن رومز ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے حال ہی میں ایک چالیس سالہ مریض کے لئے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا تھا جو کہ مریض کی چار سالہ چھوٹی بہن کی جانب سے عطیہ کیا گیا تھا۔"
انھوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ، "آپریشن مطلوبہ انداز میں ہوا اور مریض کو اس دوران کسی پیچیدگیکا سامنا کرنا نہیں پڑا۔"
اانھوں نےوضاحت کی کہ آپریشن کے بعد مریضوں کوامیونوسوپریسی دوائیوں کے نتائج اور پیچیدگیوں سے بچانے کے لئے خصوصی آئسولیشن رومز میں زیر نگرانی رکھا جاتا ہے۔ یہ آئسولیشن رومز ہسپتال میں آپریٹنگ تھیٹر کے اندر تیار کیے گئے ہیں اور ان میں جدید کیمرے ، اسکرینز اور ٹیکنالوجی موجود ہے جو مریض کو ہال سے باہر اپنے خاندان کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بناتی ہے۔ صرف نرس اور ماہر ڈاکٹر کو ٹیسٹ کے بعد اس کمرے میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔ "
انھوں نے بات ختم کرتے ہوئے کہا: "گردہ عطیہ کرنے والا آپریشن کے دو دن بعد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جاتا ہے لیکن گردے کا رسیپٹر طبیعت مستحکم ہونے تک ہسپتال میں ہی رہتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: